مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ علاقوں کے ایک علاقے سے صہیونی فوج کے ایک فوجی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ابھی تک اس فوجی کی ہلاکت کی وجہ یا اس کے ذمہ دار عناصر کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ صہیونی حکومت کے سرکاری ذرائع کے اعتراف کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے صہیونی فوجیوں میں ذہنی اور نفسیاتی مسائل میں اضافے کے باعث خودکشی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور متعدد فوجیوں کی لاشیں مختلف مقامات سے برآمد ہوچکی ہیں۔
آپ کا تبصرہ